کرائمز

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا یتیم خانے کا دورہ

ڈسکہ : ( عشرت انصاری)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عثمان غنی ڈسکہ نے مقامی یتیم خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے یتیم خانے میں فراہم کی جانے والی تعلیم، خوراک اور صحت کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ان معصوم اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اظہار اطمینان کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں موجود تمام فلاحی اداروں کو ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت حاصل ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔آخر میں انہوں نے یتیم خانے کے منتظمین کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مزید بہتری لائی جائے اور ان کی نفسیاتی اور جذباتی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button