ایس ایس پی آپریشنز ملتان زنیر چیمہ کی تھانہ سٹی شجاع آباد میں کھلی کچہری
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی) ایس ایس پی آپریشنز ملتان زنیر چیمہ کی تھانہ سٹی شجاع آباد میں کھلی کچہری ایس ایس پی نے کچہری میں آنے والے سائلین کی سماعت کی ایس ڈی پی او شجاع آباد ضیاء اللہ شجاع آباد سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے.تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں، ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر جا کر سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے تاکہ وہ سائلین جو میرے دفتر نہیں پہنچ سکتے ان کے پاس آ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔