علاقائی خبریں

عزاداروں کوطبی امداد کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات مکمل

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ریسکیو 1122 ملتان کی محرم الحرام کے لیے تیاریاں مکمل انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ کے ساتھ مشاورتی اجلاس انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ ملتان کے وفد نے ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں سے چوک کمہاراں والا میں قائم مرکزی دفتر میں ملاقات کی یہ اجلاس محرم الحرام 1447ھ کے موقع پر مجالس عزاء اور جلوسوں کے دوران ہنگامی خدمات کی منصوبہ بندی اور جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیایہ اس سلسلے کا دوسرا اہم مشاورتی اجلاس تھا

ڈاکٹر حسین میاں نے وفد کو بتایا کہ حسبِ روایت، ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان سمیت شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں ان انتظامات کا دائرہ کار تمام چھوٹے بڑے امام بارگاہوں مجالس اور جلوسوں کے راستوں تک وسیع ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یکم تا 10 محرم تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اس دوران 600 سے زائد تربیت یافتہ ریسکیورز ہمہ وقت الرٹ رہیں گے35 ایمبولینسز 17 فائر وہیکلز 88 موٹر سائیکل ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو گاڑیاں جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر تعینات کی جائیں گی اس کے علاوہ، تمام مرکزی امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر موبائل ایمرجنسی پوسٹس قائم کی جائیں گی جہاں ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تمام گاڑیاں فرسٹ ایڈ کٹس سے لیس ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری مدد ممکن ہو سکے۔ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں خود کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز و ایڈمن) انجینئر محمد بلال، کنٹرول روم انچارج محمد مدثر ضیاء، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ارشد خان، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز اور شفٹ انچارجز بھی موجود ہوں گے موسم کی ممکنہ شدت کے پیشِ نظر، ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ امامیہ اسکاؤٹس کے رضاکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بروقت امداد فراہم کرنے میں معاون ہو سکیں۔ اس کے علاوہ، ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ والنٹیر اسکاؤٹس بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہوں گے۔ڈاکٹر حسین میاں نے ضعیف العمر اور بیمار عزاداروں کےلئے مشورہ دیا کہ اگر وہ کسی جسمانی تکلیف یا طبی مسئلے کا سامنا کریں تو فوری طور پر قریبی ریسکیو ایمرجنسی کیمپ سے رجوع کریں آخر میں ڈاکٹر حسین میاں نے تمام عزاداروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر فرد کو بروقت اور محفوظ طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button