جی ڈبلیو ایم سی نے کمال کر دیا ہر بندے کے منہ سے تعریف ہی نکلی
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)تعریف وہ جو مخالف کرے جی ڈبلیو ایم سی نے کمال کر دیا ہر بندے کے منہ سے تعریف ہی نکلی جہاں سے صرف تنقید کی اگ ہی نکلتی تھی ایک وقت تھا کہ عید الاضحیٰ کے بعد ایک ماہ تک قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ پڑی نظر آیا کرتی تھیں اور شہر کی سڑکیں اور گلیاں گندگی اور بدبو کا ڈھیر ہوا کرتی تھیں۔لیکن یہ عید اس لحاظ سے منفرد تھی کہ عید کے ایام میں شام سے پہلے تمام آلائشیں اور گندگی شہر سے مکمل طور پر نکالی جاچکی تھی۔مزے کی بات یہ تھی جس جگہ بھی قصائی جانور ذبح کرتا وہاں جی ڈبلیو ایم سی کی ٹیم فورا پہنچ جاتی یہ کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد، جی ڈبلیو ایم سی، سی ای او شاہد عباس جوتہ کی قیادت میں ہیڈ انچارج ریحان نعیم، احمد گجر اور اسسٹنٹ پروجیکٹ آپریشن کاشف نواز اور اسکی ٹیم نے یہ کام نہایت احسن انداز میں کیا۔ جس پر جی ڈبلیو ایم سی کی پوری ٹیم بجا طور پر داد کی مستحق ہے۔