کرائمز

پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیوں میں تشویشناک اضافہ

پتوکی (شبیر احمد شاہین )سرائے مغل، ہلہ، ہنجراے کلاں اور گردونواح میں جعلی معذور اور پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیوں میں تشویشناک اضافہ ہو گیا۔ تھانہ سرائے مغل کی چوکی ہلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی معذور بھکاری کو بے نقاب کیا، جو چیکنگ کے دوران خود چلنے لگا۔پولیس کے مطابق یہ گروہ مختلف علاقوں میں معذوری کا ڈرامہ رچا کر بھیک مانگتا ہے، جبکہ بعض خواتین اور بچے زبردستی اور بلیک میلنگ جیسے ہتھکنڈے بھی استعمال کرتے ہیں۔شہریوں نے پولیس ایکشن کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان عناصر کے خلاف مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button