کسان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ہر فورم پر کسان کی آواز بنیں گے۔ حماد حسن لاشاری
کسان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ہر فورم پر کسان کی آواز بنیں گے۔ حماد حسن لاشاری
نول پلاٹ ( مزمل جوئیہ) کسان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ہر فورم پر کسان کی آواز بنیں گے۔ حماد حسن لاشاری . کسان اونے پونے داموں گندم فروخت کرنے پہ مجبور، اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔صدر کسان بورڈ اوکاڑہ.تفصیلات کے مطابق آج کسان بورڈ اوکاڑہ نے صدر کسان بورڈ حماد حسن خان لاشاری کی قیادت میں ڈی سی او آفس اوکاڑہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انکا کہنا تھا کہ گندم کی فصل پک کر تیار ہوچکی، گورنمنٹ کی طرف سے گندم کا سرکاری ریٹ 3900 فی من مقرر کیا گیا تھا مگر گندم خریداری مراکز پہ مافیاز کا راج ہے، بار دانہ فروخت ہو رہا ہے بھاری رقوم کے عوض توباردانہ با آسانی دستیاب ہے مگر عام کسان ہمیشہ کی طرح اپنی گندم سرکاری ریٹ سے کم بیچنے پر مجبور۔ باردانہ کا حصول عام کسان کے بس کی بات نہیں۔ مجبور کسان اپنی گندم مڈل مینوں کو سستے داموں فروخت کرنے پہ مجبور ہوچکا ہے۔ 3900 والی گندم 3000 روپے فی من فروخت ہورہی ہے صدر کسان بورڈ نے کہا ہے اگر مسلم لیگ ن کی کسان دشمن پالیسیوں کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ کسان گندم کی بجائی کےمتبادل فصل کاشت کرنے پہ مجبور ہونگے۔جوکہ ملک بھر کیلئے خطرے کی علامت ہے۔ صدر کسان بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ڈی سی آر نے کسان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور کسان کے احتصال کو روکنے کا وعدہ کیا ہے۔ صدر کسان بورڈ اوکاڑہ حماد حسن خان لاشاری کا کہنا ہے اگر کسان پر یہ ظلم نا روکا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا جس کو روکنا پھر حکومت کے بس کی بات نا ہو گی کیونکہ جو حال کسان کا کیا جا رہا ہے کسان معاشی موت مر چکا ہے