کرائمز

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک کا ملازم بتایا جاتا ہے۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا شاہ لطیف ٹائون کے علاقے سورتی کمپنی پل کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ امان اللہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔شاہ لطیف ٹائون پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button