کرائمز

لیسکو چونیاں رورل سب ڈویژن میں مبینہ کرپشن اور ناجائز بلنگ عروج پر

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر )عوام کا وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیف لیسکو سے فوری نوٹس کا مطالبہ چونیاں سے تعلق رکھنے والے لیسکو چونیاں رورل سب ڈویژن کے صارفین نے واپڈا ملازمین کے خلاف شدید شکایات درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی بدمعاشیاں عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ واپڈا ملازمین مبینہ طور پر خود بجلی چوری کروا کر منتھلیاں وصول کرتے ہیں اور اپنی ریکوری پوری کرنے کے لیے ایسے دیانتدار لوگوں کو بھی لاکھوں کے ناجائز بجلی کے بل تھما رہے ہیں جنہوں نے کبھی بجلی چوری نہیں کی۔ بلوں کی تصحیح کروانے کا عمل ایک عذاب بن چکا ہے؛ ملازمین بل ادا کرنے پر اصرار کرتے ہیں، اور اگر ایس ۔ڈی۔ او۔ کسی طرح بل درست کرنے کا لیٹر بنا بھی دے، تو پھر ڈی سی ایم کے دستخط کے لیے دفاتر کے کئی چکر لگانے پڑتے ہیں، جو ہفتے میں صرف 20 منٹ کے لیے آتے ہیں اور سینکڑوں لوگ ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ دستخط ہونے کے بعد بھی، بل بنانے والے اہلکار رشوت لیے بغیر درست بل جاری نہیں کرتے، اور بل ادا نہ کرنے کی صورت میں یہ اہلکار مبینہ طور پر رینجرز کو ساتھ لے جا کر غریب گھرانوں کو ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ عوام نے وفاقی وزیر بانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا چیف ایگزیکٹو لیسکو واپڈا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں اور انہیں فوری طور پر نوکری سے برخاست کر کے عوام کو اس ظلم سے نجات دلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button