کرائمز

بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button