علاقائی خبریں

نو مئی کے مقدمے میں ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور( آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے نو مئی کے مقدمے میں ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا، موقع پر اسلحہ کا استعمال بھی کیا ،ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ریکور کرنے ہیں، لاہور؛ ملزم کو تیس روز کے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔ شیر شاہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ ملزم کو ستائیس ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے، لاہور؛ ملزم ایک روز قبل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا، اگلے روز گرفتار کر لیا گیا،استدعا ہے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button