کرائمز
شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے: بابر سرفراز الپا
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے تھانہ کینٹ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کی عمارت، حوالات، ریکارڈ اور میثاق سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو تھانے میں تحفظ کا احساس دیا جائے اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے، حقائق کی روشنی میں بروقت چالان عدالتوں میں بھیجے جائیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔