ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے بعد 2 ملزمان گرفتار
سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ترجمان ضلع پولیس سکھر کے جاری بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ سکھر کی حدودڈپٹی والا باغ کے قریب معمول کی گشت کے دوران ایک پولیس مقابلہ پیش آیا ،ایس ایچ او ایئرپورٹ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی روکنے کے اشارے پر مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان جن میں محمد پریال مہر اور جہانگیر مہر زخمی ہو کر گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو دیگر نامعلوم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور سات زندہ گولیاں برآمد کی گئیں فرار ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار افراد کے پس منظر اور مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایس ایس پی سکھر جناب اظہرخان نے پولیس پارٹی کی بروقت اور بہادری پر مبنی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکھر پولیس *چوبیس گھنٹے چوکنا اور متحرک ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔