کرائمز
ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہ کرنے پر10فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا
لاہور( آئی این پی)ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہ کرنے والے شہری اب10فیصد جرمانہ بھی ادا کریں گے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اب جو شہری ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہیں کریں گے انہیں اضافی 10فیصد جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق جو شہری ای چالان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا چاہیں تو قانون اسے اس کی بھی اجازت دیتا ہے اور اگر کوئی شہری یہ سمجھتا ہے کہ اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی تو وہ گریڈ17کے افسر کو تحریری شکایت درج کر اسکتا ہے جس پر سیف سٹی اتھارٹی سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی ۔