کرائمز

ساہیوال، لین دین تنازعہ پر آڑھتی کا بیٹا قتل، مقدمہ درج

ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لین دین کے تنازعہ پر آڑھتی کا بیٹا قتل کردیا گیا۔مسلم بن عقیل کالونی میں فروٹ منڈ ی کے آڑھتی راشد کے بیٹے محمدنعیم 16سالہ کوگولی مار کر قتل اور اس کے دوست قدرت اللہ کو شدیدزخمی کر دیا۔ ملزم شہروز کا رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا۔ ملزم شہروز محمدنعیم کو دھوکا سے ایک احاطہ میں لے گیا اور گولیاں برسا دیں۔چھڑانے پر قدرت اللہ کو بھی گولی مار دی۔چک 85چھ آر کوٹ خادم علی شاہ میں محمدعمران اور اس کا بیٹا علی حیدر موٹرسائیکل پر شہر سے واپس اپنے گھر ظہیر سٹی جا رہے تھے کہ راستہ میں حبیب اللہ پٹھان ، شیرخاں پٹھان اور وقار رشید موٹرسائیکل پر آ گئے اور موٹرسائیکل رکوا کر حبیب اللہ نے پسٹل سے علی حیدر کو گولی ماردی۔ خون میں لت پت علی حیدر کوسول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ملزموں کوپنچائیت میں بے عزتی کرنے کارنج تھا۔پولیس فتح شیر اور فرید ٹائون نے راشد اور محمدعمران کی مدعیت میں دو مقدمات 302، 324اور 34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button