کرائمز

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

چکوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اپنے دفتر میں حسبِ معمول بدھ کے روز بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل پر مبنی موصولہ درخواستوں پر فوری اور بلاتاخیر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سرکاری دفاتر کے انتظامی افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کا تیز رفتار حل یقینی بناتے ہوئے کامل دادرسی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے فوری حل کے ذریعے مطلوبہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی حکمت عملی پر کار بند ہے جس کا تسلسل مستقل بنیاد پر برقرار رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button