وہاڑی : تھانہ دانیوال میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے متاثرین رل گئے
وہاڑی : تھانہ دانیوال میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے متاثرین رل گئے
وہاڑی(حاجی شوکت علی سے )ماڈل تھانہ دانیوال میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے متاثرین رل گئے ایف آئی آر کی ریکوری زیرو ہونے کیوجہ سےت متاثرین تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور تفتیشی اور ایس ایچ او جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے مال کمانے میں مصروف شہریوں کا آرپی او ملتان سے نوٹس لیکرایس ایچ او مزمل کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ ماڈل تھانہ دانیوال حدود میں دن دیہاڑے سنگین وارداتوں کا سلسلہ جاری قیمتی موٹرسائکلیوں،موبائلز اورنقدی سے محروم ہونے والے شہری پریشان درجنوں وارداتوں کے باوجود کوئی ایف آئی ۤآر درج نہیں کی جاتی مختلف ہیلے بہانوں سے متاثرہ شہریوں کو چکر لگوائے جاتے ہیں جس پر شہریوں شاہد عمران، عبداللطیف، محمد مجید ،شبر شاہ ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ وادات کی رپورٹ درج کرنے کی بجائے ایس ایچ او اور تفتیشی کہہ رہا ہے کہ پہلے ہی رواں ماہ چوری اور ڈکیتی کی ایف آئی آر زیادہ درج ہو چکی ہیں آپکی ایف آئی آر اگلے ماہ درج کروں گا جبکہ درجنوں چوری ڈکیتی کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ریکوری زیرو ہے شہریوں نے بتایا کہ تھانہ دانیوال پولیس کی طرف سے پکڑے جانے والے جرائم پیشہ عناصر سے مک مکا کرکے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے روز بروز چوری ڈکیتی کی واداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکارہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ دانیوال پولیس کا دین ایمان پیسہ بن چکا ہے ۤآر پی او ملتان کرپٹ ایس ایچ او تھانہ دانیوال مزمل کو فوری تبدیل کرکے ایماندار پولیس آفیسر تعینات کروائیں تا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہو اور شہری سکون کی نیند سو سکیں