ڈرگ ڈیلروں کیخلاف کریک ڈائون،13ملزمان گرفتار
پبی(کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام ) گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون13ملزمان گرفتار،29کلو598 گرام چرس,01کلو766گرام ائس برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کا یہ عزم کہ (منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عنایت علی امجد SHOتھانہ کلاں و ٹیم نے ملزم شہزاد ولد گل حمید ساکن ضوانی خیل سے 1 کلو 965 گرام چرس گل مالک خان SHO تھانہ رسالپور وٹیم نے ملزم اسماعیل ولد گل حبیب ساکن رشکء سے 1 کلو 20 گرام چرس ،ربنواز ولد امیر نواز سکنہ گنڈیری 1 کلو 80 گرام چرس جبکہ اویس ولد عطائ اللہ سکنہ رشکء سے 280 گرام آئس بر آمدطاہر احمد SHOتھانہ پبی وٹیم نے ملزم ساجد علی ولد گوھر علی ساکن بانڈہ نبی سے 180گرام ائس،ملزم محمد ولد یاسین اللہ ساکن عجب باغ سے 190گرام ائس،سید محمد حنیف SHO تھانہ جلوزئی وٹیم نے ملزم شاکر ولد گل خان ساکن ترکمن کیمپ سے 250گرام ائس،سیاد ولد خواجہ محمد ساکن ڈاگبیسود سے 300گرام ائس،اشفاق احمد SHO تھانہ اکوڑہ وٹیم نے ملزم شفیع جان ولد الیاس خان ساکن آدم زئی سے 271گرام ائس،ملزمان صدام حسین،کاشف پسران خان گل ساکنان بازید گل پشاور سے 18کلو 798گرام چرس،ملزم عبد الروف ولد عبد الجمیل ساکن افغانستان حال سوڑیاخیل سے 01کلو 20گرام چرس،95گرام ائس،ملزم جاوید ولد نادر خان ساکن محلہ فرید خان اکوڑہ خٹک سے 03کلو 20گرام چرس،200گرام ائس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔