کرائمز

قابضین کی مزاحمت،6اہلکاروں کو زخمی کر دیا

مکوآنہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد میں سرکاری زمین کا قبضہ واگزار کروانے والی ٹیم کے خلاف قابضین کی مزاحمت، مشتعل قابضین نے مزاحمت کے دوران 6 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب میں سرکاری زمین واگزار کروانے کے دوران 40/45 مرد وخواتین قابضین نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس ٹیم اور ریونیو افسران پٹواری، گردآوری اور قانو گو پر حملہ کر دیا۔ حملہ کے نتیجہ میں ریاض حسین، حسنین، رضوان، حسنین، وقاص اور حسنین کلہاڑی کے وار کرکے زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار ریاض حسین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button