کرائمز

پانی تنازعے پر دو فریقوں میں فائرنگ ،3فراد جاں بحق ،5زخمی

سوات(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں پانی کے تنازعے پر دو فریقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3فراد جاں بحق ،5زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانی کے تنازعے نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فریق اول سے مراد ولد مومن ساکن منگلور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اسی فریق سے تعلق رکھنے والے سلیمان ولد امیر محمد ساکن گاشکوڑ، مظفر ولد شیرداد اور مومن خان ولد شیرداد ساکنان منگلور، اسد اللہ ولد خالد عثمان ساکن بٹ خیلہ، اور جنت گل ولد جمعہ گل ساکن مینگورہ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مخالف سے ابوذر ولد محمد ذادہ ساکن مشکومئی موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے اور اس کا والد محمد ذادہ ولد سرزمین خان زخمی ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعہ کی سنگینی کے پیشِ نظر علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button