کرائمز

کوہاٹ یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کوہاٹ اور قبائلی ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات میں کوہاٹ یونیورسٹی کے طالبعلم سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ گزشتہ شام کوہاٹ کے نواحی علاقہ خرماتو میںنامعلوم افراد نے شاکر نامی نوجوان کو کرکٹ کھیلنے کے بعد گھرجاتے ہوئے لوٹنے کی کوشش کی اورمبینہ طورپر مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ فارمیسی کے فورتھ سمسٹر کا طالب علم تھا۔ ادھر جمعرت کی صبح کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے مضافاتی علاقہ ناک بند میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔واقعہ پرانی دشنی کا شاخسانہ بتایاجاتا ہے۔دریں اثناء قبائلی ضلع کرم کی لوئر تحصیل ہیڈکوارٹرصدہ شہر میں دادو مارکیٹ کے قریب ذاتی دشمنی کی بنا ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔مقتول پاڑہ چمکنی کا رہایشی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button