کرائمز

وکیل کے کزن ،زمیندار کے بھائی کو گولیاںماردی گئیں

ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وکیل کے کزن اور زمیندار کے بھائی کو گولیاں مار دیں گئیں۔ مقدمات درج کر کے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔نواحی چک 125نو ایل میں محمدزمان وکیل کے کزن غلام مصطفی کو گولی مار دی گئی۔ زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔ محمدزمان ایڈووکیٹ اپنے گھر اور ڈیرہ پر رات پونے گیارہ بجے موجود تھے کہ راجہ زاہد، راجہ شاہد، انیس شاہ، بشیر شاہ مری روڈ روالپنڈی، محمدکامران اور 6نامعلوم مسلح افراد اپنی کاروں میں آگئے اورڈیرہ میں داخل ہو کر سیدھی فائرنگ کی ۔ گولیوں کی زد میں آ کر غلام مصطفی شدیدزخمی ہوکرگر گیا۔چک 167نو ایل میں محمدجمیل ، محمدندیم، الیاس، منور، حیدر، ریاض آتشی اسلحہ سے مسلح افراد نے زمیندار محمدزاہد کے گھر کے باہر لڑائی جھگڑا کررہے تھے کہ زمیندار کے بھائی شاہد نے فریقین کوروکا تو محمدجمیل نے گولی مار کر شاہد کو زخمی کر دیا اور فرارہوگئے۔ شاہد کو ہسپتال داخل کرادیاہے۔ پولیس کمیر اور اوکانوالہ بنگلہ نے دو مقدمات محمدزمان ایڈووکیٹ اور محمدزاہد کی مدعیت میں 148, 324اور 149ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور 6ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button