کرائمز
بہن کو ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اندھا دھند فائرنگ سے قتل
مریدکے( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مریدکے جی ٹی روڈ کی آبادی بڈھنکے میںبہن کو ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔مریدکے صدر پولیس کے مطابق کامونکی کا رہائشی نوجوان فیصل محمود مریدکے کی آبادی بڈھنکے میں اپنی بہن سے مل کر واپس جارہا تھا کہ بہن کے گھر سے چند سو میٹر دور اسے نامعلوم افراد نے گولیاں ماردیں جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقتول کے بھائی قیصر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔