کرائمز
مریدکے ،پچا س سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
مریدکے ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مریدکے ریلوے اسٹیشن سے نصف کلو میٹر دو نارووال روڈ پھاٹک کے قریب رحمان پورہ آبادی کے سامنے ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص کافی دیر سے ٹریک پر بیٹھا ہوا تھا ۔ متوفی کی شناخت پچاس سالہ منیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔