کرائمز

20 ارب سے زائد غیر قانونی طور پر روکے جانے کا انکشاف

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )محکمہ خزانہ کی جانب سے گنے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے 20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گنے کی ترقیاتی سیس کو روکنا قواعد کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جمع شدہ یہ فنڈز متعلقہ اضلاع کو منتقل نہیں کیے گئے، حالانکہ قواعد کے مطابق یہ رقم ضلعی سطح پر گنے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونی تھی۔آڈٹ رپورٹ نے مزید انکشاف کیا کہ فیصل آباد اور وہاڑی میں محکمہ خزانہ کی منظوری کے بغیر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نے 5 کروڑ 52 لاکھ روپے جبکہ وہاڑی میں 2 کروڑ 86 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں جو طے شدہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان فنڈز کی وصولی پر 2 فیصد وصولی چارجز کا بھی بجٹ میں تعین موجود نہیں جو مالی بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ فوری طور پر روکے گئے فنڈز متعلقہ ضلعی ترقیاتی فنڈز میں منتقل کیے جائیں اور فیصل آباد و وہاڑی میں کی گئی غیر قانونی ادائیگیاں واپس لی جائیں۔رپورٹ میں واضح طور پر زور دیا گیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسانوں کے جائز حقوق بحال کیے جا سکیں اور ترقیاتی فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button