علاقائی خبریں

ملک احمد بھچر کا اے ٹی سی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اے ٹی سی کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ۔گفتگو کے دوران ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا ہے اور میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کو9مئی کے کیس میں 10سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ تھانہ موسی خیل میں درج مقدمہ کا فیصلہ اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد نعیم شیخ نے سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button