کرائمز

ایلیٹ فورس کا اہلکار ہڈیارہ میں2 افراد کے قتل میں ملوث نکلا

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ہڈیارہ میں زمین کے تنازعہ پر 2افرادکو قتل کرنے والا ملزم ایلیٹ فورس کاکانسٹیبل نکلا۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اعجازنے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر مخالفین پرفائرنگ کی، مقتولین اور ملزمان کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا،گولیوں کی زد میں آنے سے2افرادجاں بحق، دو زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان فرارہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اعجازمجید ایلیٹ فورس میں حاضرسروس کانسٹیبل ہے،اعجاز مجید نے سرکاری اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button