کرائمز

ساہیوال، محنت کش سے رنجش ،چادر ،چار دیواری کا تقدس پامال

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نواحی گاؤں دادڑ ہ بالا میں محمد بلال محنت کش سے رنجش کی بنا پر سات مسلح افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر دو کمسن بچوں وسیم بلال ڈھائی سالہ اور ایمان فاطمہ پانچ سالہ کوا غوا کر لیا۔ گھر سے نقدی ،زیورات ڈھائی لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے۔واقعات کے مطابق شام پانچ بجے محنت کش کی بیوی بچے گھر پرتھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح اللہ رکھا، اشرف اچھو، اسلم ،پروین کاشو، میرو چادر اور چارد یواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور محمد بلال کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر گھر سے نقدی 50 ہزار روپے اور دو لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے اس کی بیوی صوبیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے اس کے دو کمسن بچوں وسیم بلال ڈھائی سالہ اور پانچ سالہ ایمان فاطمہ کو اٹھا کر اغوا کے بعد کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ پولیس ہڑپہ نے محمد بلال کی مدعیت میں مقدمہ 363 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی بچے بازیاب ہو سکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button