کرائمز
کاردروازہ بندہونے پر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
نارنگ منڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نانی کے گھرشادی پر آیا 7 سالہ معصوم بچہ کار کا دروازہ بندہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق ،شادی والے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔تفصیل کے مطابق نواحی گاں مانگٹ کا رہائشی ارسلان والدین کے ہمراہ اپنے ننھال منڈھیالی میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آیا اور گاڑی میں جاکر دروازہ بندکرلیا کسی کو معلوم نہ ہوسکا خون جلا دینے والی گرمی اورآکسیجن کی کمی ہونے سے دم گھٹنے سے دم توڑ گیاایک لمحے میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ معصوم کلی کو سپردخاک کردیاگیاگھرمیں تین افراد کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔