کرائمز

دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل، ایک زخمی

جیکب آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) جیکب آباد، بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود وین اسٹینڈ کے قریب بروہی برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص پرویز بروہی قتل ہوگیا جبکہ مالک بروہی زخمی ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق بروہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button