کرائمز

موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ، نوجوان جاں بحق

سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سوات کے علاقے الہ آباد میں یونیورسٹی کے قریب موٹر کار سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم ہوا، جس میں موٹر سائیکل سوار عماد ولد حکیم خان ساکن ملالے دکوڑک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button