علاقائی خبریں

عام آدمی کو معیاری مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے :نوید حیدر شیرازی

گوجرانوالہ ( آئی این پی ) صحت کا شعبہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے اور عام آدمی کو معیاری مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل قبول نہیں، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید سہولیات آراستہ کرنے اور اربوں روپے خرچ کرنے کا مقصد عام آدمی کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور دونوں سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور دیگر انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ یقینی بنائے کہ آپریشن تھیٹر میں کوئی غیر متعلقہ شخص یا سٹاف داخل نہ، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،اربوں روپے کی لاگت سے ہسپتال کی ری ویمپنگ کی گئی ہے، ان سہولیات سے شہریوں کو مستفید کرنا اور انکی حفاظت بطور سربراہ آپکی ذمہ داری ہے۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ یقینی بنائے کہ مقررہ اوقات میں پروفیسرز، سنیئر ڈاکٹرز ہسپتال میں موجود رہیں اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں،ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے ادا کریں، مقررہ اوقات میں ہسپتال سے غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹرز ڈیوٹی اوقات میں نجی ہسپتالوں میں پریکٹس کررہے جو قابل قبول نہیں۔ کمشنرنے ہدایت کی کہ دونوں ایم ایس صاحبان انتظامی گرفت مضبوط کریں اور حکومتی رٹ کو قائم کریں۔ ہسپتال کی دیکھ بھال بھی متعلقہ ایم ایس اور ڈیوٹی انچارج کی ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں ایم ایس ڈاکٹر نیر عمر ان حیدر اور ڈاکٹر ارشاد گورائیہ نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button