لاہور:اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور / مانگا منڈی (شیخ لطیف شاہد )مانگا منڈی میں ریڑھی بانوں کو جگہ فراہم نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ڈاکٹر زینب طاہر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ،لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کل کیس کی سماعت کریں گے ،درخواست شہری شیخ محمد لطیف صدر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ ہر ریڑھی والے سے ہرماہ تجاوزات کی مد میں ایک ہزار وصول کرتا ہے، موقف ،مقامی پولیس کے اہلکاروں نے بھی ریڑھی بانوں کو ناجائز تنگ کرنے کا وطیرہ بنالیا ہے،مانگا منڈی میں غریب ریڑھی بانوں کیلئے کوئی مستقل جگہ نہیں ہے،مانگا چوک میں جگہ جگہ ریڑھیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے،روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ایمرجنسی پر ایمبو لینس بھی اس ٹریفک کے رش میں پھنسی رہتی ہے،کئی لوگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مانگا منڈی میں ریڑھی بانوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں انتظامیہ اپنا اہم کردار ادا کرے۔استدعا