علاقائی خبریں

عوامی ریلیف کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں : سید نوید حیدر

گوجرانوالہ( عبدالغٖفار رانا )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے۔ تاکہ عوام الناس کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرنس کے بعد ڈپٹی کمشنرزسے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈشنل کمشنر (جنرل)محمد شفیق، اے ڈی سی آر فرقان شفقت، ڈائریکٹر ڈویلمینٹ محمد عبدالرؤف ,لاء آفیسر راشد امین، اے ڈی ڈویلمینٹ حسن عظیم، ایڈیشنل کمشنر اشتمال ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ قمر ذیشان، ودیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔کمشنر نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈوثرن کے ضلع گوجرانوالہ میں 137۔ سیالکو ٹ میں 45 اور نارووال میں 70 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائنیگے۔ اسی طرح گجرات میں ڈویژن میں ضلع گجرات میں 189۔منڈی بہاالدین میں 75۔حافظ آباد میں 131 اور وزیر آباد میں 114 نئے پلائنٹس لگائیں جائیں گے۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ہر طرح سے مناسب جگہ کا انتخا ب کرکے وہاں پر صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹس لگائیں۔ اور آئندہ چار دنوں میں پورا فوکس کریں اور ہسپتالوں کے ایشوز کو بھی حل کیاجائےتاکہ عوام الناس کو سہولت دی جاسکے۔ سپشلیسٹ، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز اور رجسٹرارکی موجودگی ضروری بنائی جائے اور ادویات کا سٹاک بھی وافر مقدار میں دستیاب ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button