کرائمز
پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔حادثہ شرقپور شریف کے گائوں تھابل تحصیل شرقپور شریف میں پیش آیا جہاںمرگی کا مریض بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے پانی والے گڑھے میں گرنے والے شخص کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔