کرائمز
کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،ڈی آئی جی نے موقع پر احکامات جاری کئے
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت کی گئی،سائلین قتل، اقدام قتل، ھوکہ دہی ،،زیادتی کے مقدمات کی شکایات کیلئیپیش ہوئے۔شہریوں نے کرسی پر بیٹھ کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ڈی آئی جی نے موقع پر ہی متعلقہ ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کواحکامات جاری کئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات جاری کردی۔ سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری ،بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے۔