کرائمز
زیر حراست ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
لاہور( آئی این پی )کاہنہ کے علاقے میں زیر حراست ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔ سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں گرفتار ملزم ناصر اقبال کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے لے جایا جا رہاتھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کی زد میں آکر ملزم ناصر اقبال موقع پر ہلاک ہو گیاجبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔