کرائمز
تھانہ آبپارہ میں فیک ایف آئی آرز درج کرنے کا سلسلہ رک نہ سکا
اسلام آباد (قاسم منیر )ہندو کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر تھانہ آبپارہ پولیس نے نقدی مبلغ 45ہزار روپے رشوت وصولی کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج کر دیا تفصیلات کے مطابق سکھر اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے ہندو کیمونٹی کے 6 نوجوان مری سیر و سیاحت کے بعد براستہ اسلام آباد واپسی پر اسلام آباد تھانہ آبپارہ پولیس نے دھر لیے 6 نوجوان میں سے 2 نوجوان پر بیئر پینے اور فروخت کرنے کی من گھڑت الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر کہ قانون کی دھیجیاں اڑا کر رکھ دیں پولیس تھانہ آبپارہ نے ہندو کیمونٹی کے سیاحوں سے مبلغ 45ہزار روپے رشوت وصولی بھی کیں آبپارہ پولیس ہندؤ کیمونٹی کے سیاحوں پر من مانی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کہ اسلام آباد پولیس کی بہترین رپوٹیشن کو خاک میں ملا دیا