کرائمز

ایکسین انہار احمد پور شرقیہ نے سرکاری ملازمین کو ذاتی غلام بنا لیا

احمد پور شرقیہ (شفیق عطاری ) ایکسین انہار احمد پور شرقیہ نہاد علی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بھینسوں گائیں اور بکریوں سمیت 25 جانور باندھ لیے ان کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی ایکسین انہار کی کوٹھی پر بیلدار جمشید یسین چوکیدار الطاف مالی شاکر بیلدار اور ندیم جمدار کی ڈیوٹی ہے یسین چوکیدار مال مویشی کی دیکھ بھال کرتا ہے اور بھینسوں وغیرہ کا دودھ نکالتا ہے اور ان کو چارہ وغیرہ ڈالتا ہے اسی طرح شاکر بیلدار بکریوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ان کو چارہ وغیرہ ڈالتا ہے جانوروں کے لیے گھاس بھی کوٹھی کے ساتھ واقعہ خالی زمین جو پڑی ہوئی ہے جو کہ محکمہ انہار کی ملکیت ہے وہاں پر گھاس کاشت کیا جاتا ہے اور پھر وہیں سے گھاس ان جانوروں کو ڈالا جاتا ہے ایکسین انہار نہاد علی کی فیملی نے رہائش اس کوٹھی میں نہیں رکھی ہوئی ان کی فیملی علی پور کے رہائشی ہیں وہ ان بھینسوں اور گائے سے جو دودھ نکالا جاتا ہے اس کو سرکاری ڈالے پر علی پور لے جاتے ہیں اس میں ڈیزل سرکار کی مد میں ڈلوایا جاتا ہے چھ ملازمین کی ڈیوٹی کوٹھی پر لگی ہوئی ہے جو کہ صرف جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کے کھانے کا انتظام وغیرہ کرتے ہیں ان چھ ملازمین کی تنخواہ ماہانہ لاکھوں روپے بنتی ہے مالی بیلداروں کی ڈیوٹی اسکوٹی پر ہونے کی وجہ سے ریسٹ ہاؤس کے سامنے والا گراؤنڈ اور ایکسین انہار کے دفتر کے سامنے واقعہ گراؤنڈ کا سبزہ خشک ہو چکا ہے پودے ختم ہو چکے ہیں خبریں نے جب اس سلسلے میں معلومات لیں تو نام نہ بتانے کی شرط پر ملازمین نے بتایا بڑا افسر ہے اگر اپ ہمارا نام لکھیں گے تو وہ ہماری نوکری ختم کر دے گا ہم مجبور ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button