لاکھوں روپے مالیت کے 84موبائل فونز ریکور، اصل مالکان کے سپرد
لاہور (آئی این پی ) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں، ایک ہفتہ میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریبا 35لاکھ روپے مالیت کے 84موبائل ریکور کیے گئے۔ایس ایس پی محمد نوید اور ڈویژنل ایس پیز نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے، موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔رواں سال ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 7کروڑ 65لاکھ سے زائد مالیت کے تقریباً 2656موبائل فونز ریکور کیے گئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔