پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3ہزار 250لیٹر ناقص دودھ تلف
لاہور (آئی این پی ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری دودھ کی فراہمی کے مشن کے تحت گجومتہ اور اطراف میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 3لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کی اور 3ہزار 250لیٹر ناقص دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا ۔ڈی ی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فیروزپور روڈ پر LWN-3243نمبری گاڑی کی چیکنگ، جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا، تلف کردہ دودھ میں پائوڈر، ممنوعہ پائوڈر کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی، موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین سے کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص قرار پائے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی علی الصبح ناکہ بندی کر کے 3لاکھ لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی، مضر صحت دودھ کو لاہور شہر کی مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، دودھ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے بین الاقوامی طرز پر کام کر رہے ہیں، شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں، گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو مفت ٹیسٹ کروائیں، شہری خوراک میں متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223پر فوری اطلاع دیں۔