کرائمز

پولیس مقابلے کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل نہ کرنے پر ڈی پی او طلب

لاہور (آئی این پی ) مبینہ پولیس مقابلے کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کے آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 18جون کو سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی،عدالت نے ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا کو طلب کررکھاہے ۔جسٹس علی ضیاء باجوہ سب انسپکٹر حسن عمران سید کی درخواست پر سماعت کریں گے ، جس میں سب انسپکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ سب انسپکٹر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،درخواست گزار سب انسپکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کے آرڈر کو چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت نے اس کیس میں گزشتہ سماعت پر ڈی پی او عیسی سکھیرا کو 18 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ، عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل نہ کرنے پر ڈی پی او کو طلب کیا ہے ،گزشتہ سماعت پر ایس پی انویسٹی گیشن قصور ضیاء الحق پیش ہوئے لیکن عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button