کرائمز

ممنوعہ نشہ آور ادویات کی فروخت ، 46میڈیکل سٹورسیل ، 199چالان

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے صوبہ کو غیر قانونی نشہ اور ادویات سے پاک کرنے کیلئے کریک ڈاو_¿ن شروع کر دیا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ 200 سے زائد فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اس دوران فضل دین سمیت 46 فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں سے ممنوعہ نشہ اور ادویات برآمد کر لی گئیں جس پر انہیں سیل کر دیا گیا۔جبکہ 199میڈیکل سٹوروں کے چالان کر دیے گئے۔ یہ کاروائی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کی ہدایات کی روشنی میں شروع کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ڈرگ کنٹرول سیل پنجاب کے ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ایک ہی وقت میں کریک ڈاو_¿ن شروع کیا۔لاہورمیں50 فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے گئے اس دوران داتا گنج بخش ، راوی ،نشتر ،علامہ اقبال ، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاو_¿ن سمیت کنٹونمنٹ بورڈمیں کارروائیاں کی گئیں ۔ سروسز ہسپتال کے سامنے فضل دین نامی بڑی فارمیسی پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے نشہ اور ادویات کی سیل پرچیز کا نامکمل ریکارڈ سامنے آنے پر اس کا چالان کر دیا گیا جبکہ اقبال ٹاو_¿ن کی حدود میں اس نام سے دو فارمیسیاں سیل کر دی گئیں اسی طرح جیل روڈ سب وے کے اندر واقع فرحان فارمیسی پر چھاپے کے دوران ممنوعہ نشہ اور ادویات برآمد ہونے پر اسے سیل کر دیا گیا۔ کیئر کارنر فارمیسی نشتر ٹاو_¿ن اور نیشنل فارمیسی کنٹونمنٹ بورڈ سے بھی خطرناک ترین نشہ اور ادویات برآمد ہونے پر انہیں سیل کیا گیا۔ پیپسی روڈ پر زاہد سن فارمیسی کو بھی سیل کر دیا گیا ۔ بسم اللہ میڈیکل اینڈ جنرل سٹور،گجر پورہ چوک میں واقعہ فضل دین کی فرنچائز، یو ای فارمیسی شالیمار ،شمن آباد میں فضل دین کی فرنچائز فارمیسی یو این یو ایس کو بھی سیل کر دیا گیا۔خیل میڈیکل سٹور والٹن بی سیل ہونے والی فارمیسیوں میں شامل ہے۔ اس حوالے سے چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب ڈاکٹر محمد فیصل سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاﺅن وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کی ہدایت پرکیا گیا ہے،ہم نے کئی فارمیسیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن صوبہ کو نشہ اور ادویات کے پاک ہونے تک جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button