کرائمز

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی محمد احمد شاہ سے جوائنٹ میٹنگ کا انعقاد

کراچی (نمائندہ کرائمز پوائنٹ ) اجلاس میں دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں 26 سے 30 ستمبر 2024 کے دوران کراچی میں منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول پروگرام کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر امور سے متعلق بات چیت کی گئی پولیس چیف نے افسران کو فیسٹیول کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کی ہدایات جاری کیں دوسری جانب ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے ضلع سے چوری شدہ / چھینے ہوئے موبائل فونز ریکوری کے بعد حقیقی مالکان کے حوالے کر دیے گئے پاک ٹراما کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے پیدل واک کا انعقاد کیا گیا واک میں چیف ایڈوائزر ٹراما سینٹر صابر میمن ٹراما سینٹر کے تمام ڈاکٹرز ٹریفک پولیس کراچی کے مرد و خواتین اہلکار ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کے عملے نے شرکت کی واک کا مقصد ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنا ہے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے چیف ایڈوائزر ٹراما سینٹر کا کہنا تھا ٹریفک قوانین کی پابندی ہیلمٹ کا استعمال دوران ڈرائیونگ حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینا ہے ہیلمٹ کا استعمال آپ کو ہیڈ انجری یا دیگر کسی نقصان سے بچاتا ہے ٹریفک قوانین و حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے سے حادثہ پیش ہونے کی صورت میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں جن کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button