کرائمز
چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )رتہ امرال پولیس کی کارروائی، چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث فرد گرفتار، زیر حراست سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث فرد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25 ہزار روپے برآمد ہوئی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔