کرائمز

میزبان نے گھر بلائے مہمان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

کوہاٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) قبائلی ضلع کرم کی وسطی تحصیل میں میزبان نے گھر بلائے مہمان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی تاہم پولیس نے 24گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزم کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وسطی کرم میں پولیس سٹیشن مرغان کی حدودمیں واقع علاقہ تور نازون شگہ میں کھیتوں میںایک لاش کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک حبیب خان کی ہدایت پرپولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ گزشتہ شب مقتول فضل رحیم ولد وارث خان ملزم گل نواز ولد نور اکبر کے ہاں مہمان ٹھہرا تھا جہاںمیزبان ملزم گل نواز نے اپنے مہمان خانے میں فضل رحیم کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے لاش باہر کھیتوں میںپھینک دی۔وجہ قتل ملزم کے بھائی کو نشے کی لت میں مبتلا کرنا بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گل نواز کو حراست میں لیکر تھانہ مرغان منتقل کردیا جبکہ مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button