کرائمز
لاہور جرائم پیشہ عناصر کے ریڈار پر ، شہری لاکھوں سے محروم
لاہور (محبوب مغل سے )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات،موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق شادمان میں داؤد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں تیمور سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں مراتب سے 3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،باٹا پور میں یاور سے 3 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اکرام سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں انجم سے 3لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون، گوالمنڈی میں افتخار سے 3 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جوہر ٹاؤن اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، قلعہ گجر سنگھ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔