دیپالپور اسسٹنٹ کمشنر ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ
اوکاڑہ (عبداللہ صابر )اوکاڑہ کی سب سے بڑی تحصیل دیپالپور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کا عمل جاری، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نعیم بشیر کے حکم کے مطابق سی ای او ساہیوال واٹر سینیٹیشن سروسز کمپنی محمد افتخار کی زیر نگرانی تحصیل دیپالپور بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، تحصیل دیپالپور کی ملحقہ عوام نے محمد عبداللہ انچارج اسپیشل برانچ حویلی لکھا، پروجیکٹ مینجر دیپالپور یاسین برادرز محمد راشد صاحب،شہر حویلی لکھا کی معروف شخصیت جناب محمد عمیر شبیر کھوکھر صاحب ڈپٹی مینجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حویلی لکھا اور جناب محمد شہزاد وٹو صاحب اسسٹنٹ مینجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حویلی لکھا کو تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے متعلق دن رات انتھک محنت کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا مزید اہلیان حویلی لکھا کا کہنا ہے کہ ہمارے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہت خوبصورت اقدام کیے گئے ہیں شہر بھر کی گلیوں سے گندگی کا خاتمہ ہوا ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چلائی گئی اس مہم کو ایپریشیٹ کرتے ہیں، یقیناً صفائی ستھرائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم مل کر اسے منزل تک پہنچائیں گے اور گندگی کا خاتمہ کریں گے.