عید ملنے کے لئے انے والوں کا شکر گزار ہوں، سعید احمد خان
گڑھاموڑ (محمدرشیدبھٹی)عید ملنے کے لئے انے والوں کا شکر گزار ہوں حلقہ بھر کے لوگوں کی محبت ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہے عوام میری فیملی اور میرے دست و بازو ہیں سعید احمد خان منیس تفصیل کے مطابق ڈیرہ منیس ٹبہ سلطان پور میں عید الاضحیٰ کے تہوار کے موقع پر حلقہ بھر کی عوام الناس کا رش بڑھ جاتا ہے جس کا منظر قابل دید ہوتا ہے اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس سابق صوبائی وزیر آصف سعید احمد خان منیس اور سابق ضلعی وائس چیئرمین عاصم سعید احمد خان منیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بھر کی عوام میری فیملی نما ہے ان سے میرا دکھ سکھ سانجھا ہے عیدالاضحیٰ کے تہوار پر عید ملنے کے لیے آنے والے لوگوں کا شکر گزار ہوں حلقہ بھر کی عوام کی محبت پر فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ عوام میرے دست و بازو ہیں عید ملنے کے لیے آنے والوں کی پر خلوص مٹھائی اور مشروب سے خدمت بھی کی جاتی ہے اس موقع پر مہر صدیق احمد ٹیٹہ کھرل میاں محمد اصغر چوغطہ منظور جٹ حافظ نذیر احمد رشید حیدر چوہدری ظفر اقبال جٹ ملک محمد افضل جاوید ڈاکٹر ملک حفیظ کھوکھر ملک ابوبکر صدیق حاجی اکرم شہزاد فہیم اکرم حاجی عبد الرحمن جامی حاجی عبید الرحمن جامی وکیل احمد مہر قمر الزمان لدھڑ مہر اختر لدھڑ اور دیگر حلقہ بھر کی سینکڑوں کی تعداد میں شخصیات موجود تھیں