کرائمز
ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پارکنگ مافیا کا راج! انتظامیہ خاموش تماشائی
بہاولنگر(سید شہوارحسین سے) مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈ پربغیر رسید کے اضافی جگا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غریب عوام پر ایک اور معاشی ظلم ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ہسپتال انتظامیہ سے پارکنگ فیس کا سرکاری نظام بحال کرنے اور غیر قانونی وصولی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔