اندھیر نگری چوپٹ راج غنڈہ گردی کے آگے پولیس نے گھٹنے ٹیک دئیے
بورے والا (نزاکت علی چوہان سے) اندھیر نگری چوپٹ راج غنڈہ گردی کے آگے پولیس نے گھٹنے ٹیک دئیے۔ تھانہ ساہوکا کی حدود میں 80 سالہ بزرگ خاتون پر بااثر ملزمان کا وحشیانہ تشید ظلم تھانہ ساہوکا پولیس بااثر ملزمان سے سازباز کاروائی سے گریزاں آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق۔تھانہ ساہوکا کی حدود سکنہ 35 کے بی کے رہائشی کے 80 سالہ بزرگ خاتون اور ان کی بہو سے غیرانسانی واقعہ ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے بزرگ خاتون بزرگ مائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ نزیر احمد نامی شخص اور بیٹے قمر زمان نے میرے گھر میں گھس کر میرے بیٹے نیاز احمد اور مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ ڈالے آٹھ دن گزر گئے ابھی تک تھانہ ساہوکا نے کوئی کاروائی نہیں کی بزرگ مائی کا کہنا تھا کہ پولیس بااثر ملزمان سے سازباز ہوگی میری کاروائی نہیں کر رہی روزانہ تھانے کے چکر لگا لگا کر بیمار ہو گئی ہوں۔ ملزمان کی جانب سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میں ضعیف عورت ہوں میری شنوائی نہیں ہوری ہے ہماری ڈی پی او وہاڑی آر پی او ملتان آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف اپیل ہے کہ ہماری کارروائی کی جاۓ اور انصاف فرائم کیا جاۓ